رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:39 25.3.2020

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز چین میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز چین میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

15:44 25.3.2020

حکومتی پیکج تاجروں کی توقعات کے برعکس

کرونا وائرس سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ (فائل فوٹو)
کرونا وائرس سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کی وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر خراب معاشی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت معیشت کے مختلف سیکٹرز کو 1200 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اس سوال پر کہ کیا یہ سبسڈی کافی ہو گی اور کیا اس سے جمود کا شکار معیشت کا پہیہ چلانا ممکن ہو گا؟، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے چیمبر آف کامرس کے صدر آغا شہاب نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کو تاجروں کی توقعات کے برعکس قرار دیا ہے۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے آغا شہاب کا کہنا تھا کہ تاجروں کو توقع تھی کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 10 فی صد سے کم کی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اسی طرح معاشی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو فوری ریبیٹ اور دیگر رعایت دینے کا وعدہ تو کیا گیا ہے لیکن ان کے خیال میں حکومت کے لیے یہ وعدہ پورا کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیے

15:46 25.3.2020

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوگ کرونا وائرس سے بے خبر

بلوچستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل لاک ڈاون کا آغاز ہو گیا ہے۔ لیکن دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں پر ان پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے ضلع مستونگ کے ایک دور افتادہ گاؤں میں وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری نے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوگ کرونا وائرس سے بے خبر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:00 0:00

15:48 25.3.2020

دنیا کے مختلف ملکوں میں احتیاطی تدابیر

کرونا وائرس چین سے شروع ہو کر دنیا کے تقریباََ ہر ملک تک پہنچ چکا ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین میں متاثر ہوئے تاہم سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں۔ امریکہ، ایران، اسپین، جرمنی، پاکستان، بھارت، سعودی عرب و دیگر ممالک میں اس سے بچنے کے لیے شہر اور دیہات لاک ڈاؤن کیے جا چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG