رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:35 28.4.2020

اٹلی سے نیوزی لینڈ تک لاک ڈاؤن میں نرمی

دنیا کے کئی ممالک نے ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی سے نیوزی لینڈ تک متعدد ملکوں میں پیر کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا پہلا دن تھا۔ تمام ممالک میں معاملات بحال ہوتے نظر آئے جب کہ ایک مرتبہ پھر بازاروں اور شاہراؤں پر چہل پہل نظر آنا شروع ہوئی۔

13:53 28.4.2020

کیا ووہان میں کرونا کے سارے مریض واقعی صحت یاب ہو گئے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے شہر ووہان کے اسپتالوں میں کرونا وائرس کا کوئی مریض موجود نہ ہونے کے حکومتی اعلان کے بعد بعض شہریوں نے حکومتی دعووں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

ووہان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے سوشل میڈیا میسیجنگ سروس کے ذریعے وائس آف امریکہ کو حکومتی اعلان پر اپنے تحفظات سے متعلق بتایا۔

شہری مسٹر ینگ (تحفظ کے پیشِ نظر فرضی نام) نے بتایا کہ "درست معلومات تک رسائی جو چین کے شہریوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس تناظر میں مجھے یقین ہے کہ یہ حکومت کا سیاسی ڈرامہ ہے۔"

اُن کے بقول حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ صحت یاب مریضوں کا ٹیسٹ اگر دوبارہ مثبت آ جائے تو اُنہیں علاج کی ضرورت نہیں۔

مسٹر ینگ نے بتایا کہ یہ محض ایک سیاسی ڈرامہ ہے۔ کیوں کہ چین میں فیکٹریاں بند ہونے سے حکمراں جماعت کی ساکھ پر منفی اثر پڑا ہے۔ لہذٰا وہ ایسے اعلانات کر کے شہریوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے عہدے دار جیان یاہوئی نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ووہان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد صرف 47 ہے جن میں سے 30 میں وبا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی اُن کے ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں۔ لہذٰا اُنہیں علاج کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیے

13:57 28.4.2020

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نمازِ تراویح

کرونا وائرس کی وبا کے باعث مسجد الحرام میں نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ تراویح ادا کرنے والوں کی تعداد بھی محدود ہے۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا بھر میں مذہبی و سماجی اجتماعات محدود کیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے نمازِ تراویح
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:32 0:00

14:32 28.4.2020

انڈونیشیا: کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہونے کا اندیشہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا میں 2200 سے زائد ایسی اموات ہوئی ہیں جن میں ہلاک شدگان میں کرونا وائرس کی علامات موجود تھیں لیکن 'کووڈ 19' کے مرض کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے مبگل کو رپورٹ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار انڈونیشیا کے 34 میں سے 16 صوبوں کے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے اب تک 765 اموات ہوئی ہیں جن میں 693 صرف انہی 16 صوبوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG