رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:44 6.5.2020

کرونا وائرس کی رپورٹ سے وائٹ ہاؤس کا اظہار لاتعلقی

امریکی حکومت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جون تک کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان جڈ ڈئیر نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ وائٹ ہاوس کی دستاویز نہیں ہے اور نہ ہی اس رپورٹ کو وائٹ ہاوس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس کے سامنے پیش کیا گیا۔

بقول ترجمان، اس میں جو ڈیٹا دیا گیا ہے وہ نہ تو ٹاسک فورس کے کسی ماڈل سے مطابقت رکھتا ہے، نہ ہی ٹاسک فورس نے اس کا تجزیہ کیا ہے۔

اس معاملے پر، وائٹ ہاوس کے ترجمان نے پیر کے روز متعدی بیماریوں کے انسداد اور کنٹرول کے سرکاری ادارے، سی ڈی سی سے بات کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی تھی کہ اس ماہ کے آخر تک کرونا کے نئے متاثرین کی تعداد تقرباً دو لاکھ روزانہ ہوگی جو کہ اس وقت پچیس ہزار ہے۔ یہ معلومات حکومت کے ایک ماڈل اور فیڈرل ایمرجینسی مینیجمنٹ ایجنسی کے چارٹ کو ملا کر حاصل کی گئی ہے، جسے پیر کے روز اخبار دی نیو یارک ٹائمز نے شایع کیا تھا۔

مزید پڑھیے

03:48 6.5.2020

کیا کیلیفورنیا میں لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے؟

امریکہ میں کئی ریاستوں میں کاروبار گذشتہ ہفتے سے ہی کھلنا شروع ہو گئے تھے اور جن ریاستوں کے گورنر اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کر رہے تھے وہاں لوگوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی تھی۔ ان میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم بھی شامل تھے۔ ان پر بعض کاؤنٹیز کی طرف سے بہت دباؤ تھا کہ وہ ریاست میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کریں۔

کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی نے تو اپنے طور پر ساحلی تفریح گاہ کھول بھی دی مگر گورنر نے وہاں سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل نہ کرنے پر اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے بیچ کو دوبارہ بند کر دیا۔

اس پر احتجاج کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لوگوں نے گورنر کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈاکٹر آصف محمود ریاست کے ہیلتھ بورڈ کے رکن ہیں انہوں نے اس بارے میں وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا میں سیاسی طور پر بہت تقسیم پائی جاتی ہے اس لئے جذبات میں شدت بھی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ آخری حکم گورنر کا ہی ہوتا ہے اور وہ جب چاہے ریاست کو بند کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

03:54 6.5.2020

وبا کے پیش نظر امریکہ سے تعزیرات میں نرمی برتنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیمیں اس جانب توجہ دلا رہی ہیں کہ کرونا وائرس نے مختلف ملکوں کے خلاف عائد امریکی تعزیرات کی تکالیف کو اور بڑھا دیا ہے۔

نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیمیں بلکہ امدادی ادارے اور سابق سفارتکاروں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران، وینزویلا اور شمالی کوریا جیسے ملکوں کے خلاف تعزیرات میں نرمی کرے، تاکہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران طبی اور غذائی امداد کی آسانی سے رسائی ممکن ہوسکے۔

مشرق وسطٰی میں ایران کے اندر کرونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور شائد اسی کے پیش نظر بعض ایسی تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو نرم کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جن سے اہم ادویات اور طبی سامان کی درآمد میں ایران کو رکاوٹوں کا سامنا درپیش ہے۔

وائس آف امریکہ کےنامہ نگار برائن پیڈن نے اپنی رپورٹ میں وینزویلا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے امریکہ کی جانب سے تعزیرات سے پہلے ہی خوراک اور دواوں کی قلت کا سامنا تھا. لیکن کرونا کی عالمگیر وبا نے صورتحال کو اور بھی خراب کردیا ہے جس کی ایک وجہ تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوہٹ ہے۔ وینیزویلا کی معیشت کا زیادہ تر دار و مدار تیل کی آمدنی پر ہے۔

جہاں تک شمالی کوریا کا تعلق ہے اس کے خلاف تعزیرات کی حمایت کرنے والوں کی دلیل ہے کہ کرونا وائرس کے بعد دی جانے والی امداد سے اسے اور دوسری آمرانہ حکومتوں کو ہتھیاروں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے زیادہ وسائل کے استعمال کا موقع ہاتھ لگ جائے گا۔

فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسی نامی تنظیم کے رچرڈ گولڈبرگ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر موجودہ بحران کے دوران امریکی تعزیرات کی وجہ سے ان ملکوں کے طرز عمل میں تبدلی آجائے اور وہ اپنے پیسوں کا استعمال اپنے عوام پر کریں تو درحقیقت یہ امریکہ کے لئے سود مند ہوگا۔

03:56 6.5.2020

کرونا وائرس: برطانیہ میں اٹلی سے زیادہ اموات

برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں اور وہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اسپین میں مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق, 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں منگل کو عالمگیر وبا کے متاثرین کی تعداد 37 لاکھ اور ہلاکتیں 2 لاکھ 56 ہزار سے بڑھ گئیں۔

24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 693، فرانس میں 330، اٹلی میں 236، کینیڈا میں 182، اسپین میں 185، برازیل میں 142، بھارت میں 127، میکسیکو میں 117 اور پرو میں 100 مریض دم توڑ گئے۔ روس میں 95، بیلجیم میں 92، نیدرلینڈز میں 86، سویڈن میں 85، ایران میں 63 اور ترکی میں 59 افراد چل بسے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG