رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:42 6.5.2020

تاجر لاک ڈاؤن میں نرمی کے خواہاں، ڈاکٹرز کی مخالفت

پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 9 مئی کے بعد مزید نرمی کرنے پراتفاق کر لیا تھا۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت کی جانب سے جن کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ان میں حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن (پی ایم اے) کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر احمد نعیم کہتے ہیں کہ حکومت نے پہلے ہی سخت لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دے کر تقریباً تمام کاروبار کھولے ہوئے تھے۔

ان کے بقول اب ایسی سٹیج آگئی ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ممکن ہے۔ ہمارے سامنے اٹلی اور امریکہ کی مثالیں موجود ہیں جہاں اس بارے میں بے احتیاطی کی گئی اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوئے۔

ڈاکٹر احمد نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنا چاہیے تھا لیکن حکومت اس میں نرمی کرنے جارہی ہے جو کسی طور درست نہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباری حضرات کو کن مسائل کا سامنا ہے اس پر راولپنڈی شہر میں گارمنٹس کے کاروبار سے منسلک وقاص ملک نے کہا کہ اب تک تو گزارہ ہو رہا تھا لیکن اگر اب اگر کاروبار نہ کھلے تو بیماری سے نہ سہی تو غربت سے بھی موت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کاروبار سے صرف ایک کاروباری شخص نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے۔ میرے پاس 130 ملازمین ہیں۔ اس کا مطلب کہ 130 خاندان اس کاروبار سے جڑے ہیں۔ اب تک تو ہم کسی نہ کسی طرح اپنے ملازمین کو تنخواہیں بھی دے رہے تھے اور اپنا گزارہ بھی کر رہے تھے لیکن اب ایسے کاروبار بند رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ لاک ڈان میں نرمی لانے کے حوالے سے تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد بدھ کو فیصلہ کیا جائے گا‘پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ باقی شعبوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

14:48 6.5.2020

جزوی لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں کا رش

14:49 6.5.2020

پشاور میں شادی کی تقریبات کرونا وائرس کا شکار

پشاور میں شادی کی تقریبات کرونا وائرس کا شکار
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:34 0:00
15:25 6.5.2020

کرونا وائرس سے متعلق خبروں پر کئی حکومتیں نالاں

کرونا وائرس سے متعلق خبروں پر کئی حکومتیں نالاں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:03 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG