کوئٹہ میں وال پینٹنگ کے ذریعے کرونا ہیروز کو خراجِ تحسین
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار فرنٹ لائن ورکرز کو سراہا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے نوجوانوں مصوروں نے بھی شہر کی اہم شاہراہوں پر وال پینٹنگ کے ذریعے طبی عملے، صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کیا عرب ڈاکٹر اسرائیلی معاشرے کو بدل سکتے ہیں؟
لاک ڈاؤن کے بعد دوسرے ممالک کی طرح اسرائیل میں بھی کرونا وائرس سے اموات اور نئے کیسز میں کمی آئی ہے۔ یہاں کے طبی عملے میں اسرائیلی عرب بھی شامل ہیں۔ تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ کرونا وائرس بحران میں ان کا کردار اسرائیلی معاشرے میں تبدیلی لاسکتا ہے۔
نیویارک میں کرونا وائرس کا سامنا کرنے والا غیر طبی عملہ
ڈاکٹر تو مہلک کرونا وائرس کے محاذ پر لڑ ہی رہے ہیں لیکن اسپتالوں میں کام کرنے والے نان میڈیکل کارکنوں کو بھی روزانہ اس خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نیویارک کے اسپتالوں میں غیر طبی عملہ آج کی اس سخت حقیقت کا مقابلہ کیسے کر رہا ہے؟
'پاکستان میں افغان مہاجرین کی کرونا ٹیسٹنگ نہیں ہو رہی'
افغان مہاجرین کو پاکستان میں 40 سال ہو چکے ہیں۔ ان مہاجرین کی نئى نسل کے لیے افغانستان سے زیادہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ان افغان مہاجرین کو کن خطرات اور خدشات کا سامنا ہے؟