رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:53 19.5.2020

آئی سی سی کی تھوک سے بال چمکانے پر پابندی کی سفارش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دورانِ میچ بالرز کی جانب سے بال کو تھوک سے چمکانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ پابندی کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر انیل کمبلے کی زیرِ صدارت آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر تھوک سے بال چمکانے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

تاہم کرکٹ کمیٹی کو پسینہ لگا کر بال چمکانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تھوک سے بال کو چمکانے اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات پر ​آئی سی سی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل سے بھی رائے لی گئی ہے۔

انیل کمبلے نے تھوک سے بال چمکانے پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

مزید جانیے

13:57 19.5.2020

نیویارک کے میلے بند، ٹھیلے بند، محنت کش پریشان

کرونا وائرس سے پہلے نیویارک کی ہر گلی میں کھانے پینے کے ٹھیلے نظر آتے تھے لیکن اب لوگ گھر سے کم ہی نکلتے ہیں جس سے یہ کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسے کاروبار سے زیادہ تر تارکین وطن منسلک ہیں۔

نیویارک کے میلے بند، ٹھیلے بند، محنت کش پریشان
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:26 0:00
14:08 19.5.2020

سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور وائرس سے متاثر

سابق وفاقی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما حاجی غلام احمد بلور کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے متاثر ہونے کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

بلور ہاؤس کے ترجمان نے حاجی غلام احمد بلور کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے بیان کے مطابق حاجی غلام احمد بلور کے متاثر ہونے کے بعد ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ غلام احمد بلور کو ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

14:18 19.5.2020

حکومت کا ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

پاکستان کی ریلویز کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلویز کو ٹرینیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان ریلویز 30 ٹرینیں چلانے جا رہی ہے۔

پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے رش میں اضافہ ہوا تو عید پر خصوصی ٹرین چلائی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے رہنے والے ٹرین میں زیادہ سفر کرتے ہیں۔ پشاور سے تین ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو مزید ٹرینیں بھی چلائی جا سکتی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG