رسائی کے لنکس

نوجوان نسل کی فلاح و بہبود ، امریکی مسلم تنظیم سرگرم عمل


نوجوان نسل کی فلاح و بہبود ، امریکی مسلم تنظیم سرگرم عمل
نوجوان نسل کی فلاح و بہبود ، امریکی مسلم تنظیم سرگرم عمل

اِس نئے پروگرام کو Youth Leadershipکا نام دیا گیا ہے، اور کوشش یہ کی گئی ہے کہ روشن مستقبل کے حصول کے لیے بچوں کو ’لیڈرشپ رول ‘کے لیے تیار کیا جاسکے

ریاست میری لینڈ میں واقع ’منٹگمری کاؤنٹی مسلم فاؤنڈیشن‘ کےایک اعلان کے مطابق، نوجوان نسل کی راہنمائی اور اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کوپروان چڑھانے کےمقصد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے، تنظیم بہبود کے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جِس سلسلے میں اُسے منٹگمری کاؤنٹی کے اہالیان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اِس نئے پروگرام کو Youth Leadershipکا نام دیا گیا ہے، اور کوشش یہ کی گئی ہے کہ روشن مستقبل کے حصول کے لیے بچوں کو ’لیڈرشپ رول ‘کے لیے تیار کیا جاسکے۔ مستقبل کے پروگرام کے بارے میں تفاصیل بتاتے ہوئے، فاؤنڈیشن کی معاون چیر پرسن، اِرما حفیظ نے ایک انٹرویو میں ’وائس آف امریکہ ‘ کو بتایا کہ خاص طور پر نوجواں نسل کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے کئی طرح کے پروگرام وضع کیے گئے ہیں۔

اُنھوں نے تنظیم کےتوسط سے سال بھر میں جاری رکھے جانے والےچیدہ چیدہ کاموں کا تفصیلی ذکر کیا۔

اِرما حفیظ نے بتایا کہ ہر سال اپریل کے مہینے میں ایک ماہ تک کاؤنٹی میں غذائی اشیا جمع کرنے کی مہم چلائی جاتی ہے۔ اور، یہ عطیات بالآخر ’فوڈ بینک‘ کے حوالے کیے جاتے ہیں، جسے وہ بیس سے تیس ہزار رجسٹرڈ ضرورتمند خاندانوں میں تقسیم کرتا ہے۔

پھر دورانِ رمضان، یعنی اگست میں ، ایک ہفتے کے لیے قائم ’شیلٹر‘ میں ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانےکی تقسیم کا بندوبست کیا جاتا ہے۔اِسی طرح، عیدالضحیٰ کے موقع پر ’ذبیحہ میٹ‘ مسلمان اور غیر مسلمانوں کو تقسیم کیا جاتا ہے، جس کے بعد، سالانہ تعطیلات (ہالی ڈیز سیزن) کے دوران، عطیات اور تحائف جمع کرکے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

اِرما حفیظ نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں سے ایک نئے ’اِنی شئیٹو ‘کا آغاز کیا گیا ہے، جِس کا نام back to school مہم ہے، اور جس میں، کاؤنٹی اور بورڈ آف ایجوکیشن کے ساتھ مل کر ضرورتمند بچوں کو کتابیں اور تھیلے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

تفصیل کے لیےآڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG