رسائی کے لنکس

ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرادیا


ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرادیا
ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو ہرادیا

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکا نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 16 رنز سے شکست دیدی۔

آفریدی کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی ٹیم دوبارہ گیم میں واپس آگئی۔ سوائے عمر اکمل کے 30 اور رزاق، 26 ناٹ آؤٹ، کے پاکستان کی بیٹنگ ناکام رہی۔ پاکستان نے 47 ویں اوور میں 226 رنز بناکر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔ لاستھ مالنگا نے 35 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جو کہ انکے کیریر کی بیترین کارکردگی ہے۔

اس سے سے پہلے سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں چار ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں منگل کو دفاعی چیمپیئن سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اورزمیں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے

میزبان ٹیم کی طرف سے جے وردنے نے 54قابل ذکر رنز بنائے جب کہ میتھیوز 55 رنز کے انفرادی سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شعیب اختر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عامر نے دو جب کہ محمد آصف، عبدالرزاق، شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے شاہ زیب حسن اور عمر امین پہلی بار ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔

ایشیا کپ کا آغاز 1984میں ہواتھا۔ سری لنکا اور بھارت نے چار چار بار یہ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جب کہ یہ پاکستان نے 2000ء میں معین خان کی قیادت میں ایک ہی بار یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG