رسائی کے لنکس

آسٹریلیا تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاتح


آسٹریلیا نے سری لنکا کو 16 رنز سے شکست دے کر تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ایلیڈیلڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جو پچاسویں اوورز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی طرف سے مہروف اور ہیراتھ نے تین، تین، کلاسیکرا نے دو اور دلشان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے جم کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن اس کے ابتدائی بلے باز کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ تاہم تھرنگا نے 71 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب لے جانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

پچاسویں اوورز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے میک کے نے پانچ، برٹ لی نے تین اور واٹسن سے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میک کے کو میچ کا جب کہ سری لنکا کے دلشان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بیسٹ آف تھری فائنل میں پہلا میچ آسٹریلیا جب کہ دوسرا سری لنکا نے جیتا تھا۔ ان مقابلوں میں بھارت میں شامل تھا تاہم وہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

XS
SM
MD
LG