رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کی سات وکٹوں سے فتح

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اورر پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کے شہر کُھلنا میں جمعہ کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اورر پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کے باؤلر سہاگ غازی 29 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ عبدالرزاق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

شیخ ابو ناصر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر اکتالیسویں اوورز میں حاصل کرلیا۔ تمیم اقبال 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سیریز کا دوسرا میچ 2 دسمبر کو کُھلنا ہی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG