رسائی کے لنکس

logo-print

کلکتہ انگلینڈ بمقابلہ بھارت عالمی کپ کے میچ کی میزبانی سے محروم


کلکتہ انگلینڈ بمقابلہ بھارت عالمی کپ کے میچ کی میزبانی سے محروم

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم کو آئندہ ماہ ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کی میزبانی سے محروم کردیا ہے۔ یہاں 27فروری کو انگلینڈ اور بھارت کے مابین میچ کھیلا جانا تھا۔

تنظیم کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور نئے مقام کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

لورگاٹ کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کے میچوں کے لیے تمام مقامات کو توسیع سمیت دیگر تیاریوں کے لیے بہت وقت دیا گیا تھا”لیکن بدقسمتی سے اب وقت آگیا ہے کہ ہم درپیش خطرات کو احتیاط سے دور کریں“۔

آئی سی سی کی ایک ٹیم نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منگل کو ایڈن گارڈنز کا دورہ کیا تھا اور یہاں ابھی تزئین و آرائش سمیت دیگر کام ہونا باقی تھے۔ اس اسٹیڈیم میں اس کے علاوہ فروری سے اپریل تک جاری رہنے والے عالمی کپ کے تین دیگر لیگ میچز بھی ہونا ہیں۔

عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت،سری لنکااور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ پہلے پاکستان بھی میزبانوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن سکیورٹی خدشات کی بنا پر یہاں ہونے والے میچوں کو دیگر میزبان ملکوں میں منعقد کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG