رسائی کے لنکس

چندرپال بین الاقوامی کرکٹ سے 'سبکدوش' ہو گئے


انھوں نے 164 ٹیسٹ میچوں میں 11867 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 30 سینچریاں شامل ہیں جب کہ 268 ایک روزہ میچوں میں انھوں نے 11 سینچریاں اسکور کیں۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیونارائن چندرپال نے بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کو بتایا کہ بائیں بازو سے بیٹنگ کرنے والے 41 سالہ چندرپال نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے اب دستیاب نہیں ہوں گے۔

انھوں نے اپنے ملک کی طرف سے آخری بار گزشتہ سال مئی میں بارباڈوس میں انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

چندرپال اپنے غیر روایتی انداز اور مستحکم کارکردگی کی بنا پر دنیائے کرکٹ میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

انھوں نے 164 ٹیسٹ میچوں میں 11867 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 30 سینچریاں شامل ہیں جب کہ 268 ایک روزہ میچوں میں انھوں نے 11 سینچریاں اسکور کیں۔

بائیس سالہ کریئر میں انھوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر ڈیو کیمرون کا کہنا ہے کہ چندرپال نے اس کھیل کے لیے "گرانقدر خدمات" انجام دیں۔

XS
SM
MD
LG