رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت انگلینڈ کے لیے ناگزیز


ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت انگلینڈ کے لیے ناگزیز
ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت انگلینڈ کے لیے ناگزیز

عالمی کرکٹ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے گروپ بی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات کو بھارت کے شہر چنائے میں کھیلا جانےوالا میچ انگلینڈ کو ہرصورت جیتنا ہوگا۔

لیکن اس میچ میں کامیابی کے باوجود انگلش ٹیم چاہے گی کہ جنوبی افریقہ آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا دے کیونکہ دوسری صورت میں انگلینڈ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس اور آف سپن باؤلر سوان کل کے میچ کے لیےصحت یاب ہوچکے ہیں جو انگلینڈ کے لیے یقینا ایک اچھی خبر ہے۔

دونوں کھلاڑی پیٹ میں تکلیف کے باعث منگل کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں اُن کی شرکت غیر یقینی ہو گئی تھی۔

سٹراس نے دسویں عالمی کپ میں انگلینڈ کی طر ف سے سب سے زیادہ298 رنز بنائے ہیں جبکہ سوان نے مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ انگلش ٹیم کی باؤلنگ لائن میں کلیدی حثیت رکھتے ہیں۔

عالمی کپ کھیلنے کے لیے برصغیر پہنچنے والی انگلینڈ کی ٹیم اَن فٹ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی دو اہم کھلاڑیوں کو کھوچکی ہے۔ ان میں سٹار بلے باز کیون پیٹرسن اور فاسٹ باؤلرسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG