رسائی کے لنکس

logo-print

راہول ڈراوڈ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر


بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز راہول ڈراوڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ کو بنگلور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران 39 سالہ ڈراوڈ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کے ایک دلچسپ عہد کا حصہ رہے جس سے ان کی بہت سی یادیں جڑی ہیں۔

راہول ڈراوڈ
راہول ڈراوڈ

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں بھارت کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم خصوصاً سینیئر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔

لیکن راہول ڈراوڈ نے اس تاثر کو رد کیا کہ محض اس سیریز میں خراب کارکردگی ان کے اس فیصلے کا موجب بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہے تھے۔

ڈراوڈ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 164 ٹیسٹ میچوں میں 13288 رنز بنائے ہیں۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG