رسائی کے لنکس

دوسرا کرکٹ ٹیسٹ: بھارت پُر اعتماد نیوزی لینڈ کے مدِ مقابل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارہ نومبر کو حیدرآباد دکن میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کا آغاز ہو رہا ہے، جِس میں میزبان بھارت نیوزی لینڈ کی ایک توانا ٹیم کا سامنا کرے گا۔

چار سے آٹھ نومبر کو احمد آباد میں کھیلےگئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی مضبوط ٹیم اورعالمی سطح پرآٹھویں نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کا میچ برابر رہا تھا۔

اِس ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پُر اعتماد ہو کر اُبھری، جس میں اُس نے بہتر سطح کی بھارتی ٹیم کو ہرمیدان میں زِچ کیا۔

بائیس برس کے بعد حیدرآباد دکن میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ پہلی مرتبہ بھارت کے بیٹس مین، وِی وِی ایس لکشمن اپنے شہر کے گراؤنڈ پر کوئی میچ کھیل رہے ہیں۔

ٹیسٹ گراؤنڈز کی فہرست میں حیدرآباد میں تعمیر ہونے والا راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم ایک نیا اضافہ ہے، جب کہ اِس شہر میں کھیلے گئے پچھلے تین ٹیسٹ پرانے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG