رسائی کے لنکس

سری لنکا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا


سری لنکا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا
سری لنکا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا

تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے برسبین میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 51 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے۔ تھریما 62 اور دلشان 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ عرفان پٹھان اور ایشون نے دو دو، جبکہ رائنا اور یاددو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 45.1 اوورز میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ویرات کوہلی 66 رنز کے ساتھ قابل ذکر بلے باز رہے۔

پریرا نے چار، کلاسیکرا نے تین، ملنگا نے دو اور مہروف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کلاسیکرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG