رسائی کے لنکس

سری لنکا کو ہرا کر بھارت سہ قومی کرکٹ سیریز کے فائنل میں داخل


سری لنکا کو ہرا کر بھارت سہ قومی کرکٹ سیریز کے فائنل میں داخل
سری لنکا کو ہرا کر بھارت سہ قومی کرکٹ سیریز کے فائنل میں داخل

ظہیر خان کو ملا مین آف دی میچ کا اعزاز


بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے سہ قومی کرکٹ سیریز میں اتوار کے دن بھارت سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر شاہانہ انداز میں فائنل میں داخل ہو گیا۔

میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم نے بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی لیکن بھارتی بولروں نے 46 اووروں میں اسے محض 213 رنوں پر آؤٹ کر دیا۔ بھاتی بلے بازوں نے یہ ہدف صرف 33 اوروں میں حاصل کر لیا۔ سلامی بلے بازگوتم گمبھیر اور دنیش کارتھک نے اپنی ٹیم کو شاندار شروعات سے نوازا۔ گمبھیر نے 86 گیندوں میں 71 اور کارتھک نے 40 گیندوں میں 48 رن بنائے۔ رہی سہی کسر وراٹ کوہلی نے 68 گیندوں میں 71 رن بنا کر پوری کردی۔


آج مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم میں ویرندر سہواگ ہربھجن سنگھ اور اشیش نہرا جیسے کھلاڑی نہیں کھیل رہے تھے اس کے باوجود بھارت نے یہ میچ نہایت آسانی سے جیت لیا۔

سری لنکا کے 213 رنوں میں کپتان کمار سنگککرا کے وہ 68 رن بھی شامل ہیں جو اس نے 78 گیندوں میں بنائے۔ سری لنکا کے نئے کھلاڑی سورج رندیو نے56 گیندوں میں 76 شاندار رن بنائے۔


آج کی جیت کے ساتھ بھارت نے اس سیریز میں کھیلے گئے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں جبکہ سری لنکا نے چار میچوں میں تین میں فتح یابی حاصل کی ہے۔ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے۔ پیر کے دن بھارت کا مقابلہ میزبان ٹیم سے ہوگا۔ تاہم اس میچ کا نتیجہ خواہ کچھ نھی نکلے بدھ کے دن سہ قومی سیریز کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ہی آمنے سامنے ہوں گی۔

آج ظہیر خان کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا اس نے 38 رن دے کر سری لنکا کے تین وکٹ لیے۔

XS
SM
MD
LG