رسائی کے لنکس

انڈین پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن


پانچویں ٹورنامنٹ میں فلم سٹار شاہ رخ خان کی ملکیت کلکتہ نائٹ رائیڈ رز ٹورنامنٹ کی فاتح رہی تھی۔
پانچویں ٹورنامنٹ میں فلم سٹار شاہ رخ خان کی ملکیت کلکتہ نائٹ رائیڈ رز ٹورنامنٹ کی فاتح رہی تھی۔

26 مئی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 76 میچ کھیلے جائیں گے اور کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے

بھارت کے نجی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز تین اپریل سے ہو گا۔

آئی پی ایل کی ویب سائیٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کا چھٹا ایڈیشن تین اپریل سے بھارت کے 12 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ 20 اورز کے اس مقابلے میں بھارت کے مختلف شہروں کی نو مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔

26 مئی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 76 میچ کھیلے جائیں گے اور کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے تاہم پاکستانی کھلاڑی اس بار بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

گذشتہ سال کھیلے جانے والے پانچویں ٹورنامنٹ میں فلم سٹار شاہ رخ خان کی ملکیت کلکتہ نائٹ رائیڈ رز ٹورنامنٹ کی فاتح رہی تھی۔

آئی پی ایل دھواں دھار کرکٹ کی وجہ سے جانی جاتی ہے اور گراونڈ میں بیٹھے تماشائی ہوں یا ٹی وی اسکرین پر نظریں جمائے ناظرین چوکے، چھکوں کی بارش اور تیزی سے گرتی وکٹوں کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔ گزشتہ سال پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 732 بار گیند بلے سےٹکرانے کے بعد چھ رنز کے لیے باونڈری لائن سے باہر گئی اور سب سے زیادہ 59 مرتبہ یہ کارنامہ کرس گیل نے انجام دیا۔

کرس گیل 733 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے۔ مجموعی طور پر 859 بار ایمپائر نے اپنی انگلی فضا میں بلند کر کے بلے باز کو میدان سے باہر بھیجا اور مورکل 25 وکٹوں کے ساتھ بہترین باؤلر رہے۔

شائقین کرکٹ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
XS
SM
MD
LG