رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے باؤلر مارٹن کرکٹ سے ریٹائر


کرس مارٹن
کرس مارٹن

38 سالہ کرس مارٹن نے 2000ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی انھوں نے جنوبی افریقہ ہی کے خلاف جنوری 2013 میں کھیلا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کرس مارٹن نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

مارٹن نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں۔

بدھ کو ایک بیان میں مارٹن کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سبکدوش ہونے کا یہی صحیح وقت ہے۔

’’ میں نے ہر لمحے کا لطف اٹھایا اور ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے سب کچھ کیا لیکن 15 سال کے اس سفر کے بعد اب کسی نئے چیلنج کی طرف بڑھنے کا وقت ہے۔‘‘

38 سالہ کرس مارٹن نے 2000ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی انھوں نے جنوبی افریقہ ہی کے خلاف جنوری 2013 میں کھیلا تھا۔

انھوں نے 71 ٹیسٹ میچوں میں 233 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جس بنا پر وہ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کی 431 اور ڈینیئل وٹوری کی 360 وکٹوں کے بعد ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے باؤلر ہیں۔

باؤلنگ میں ان کی بہترین کارکردگی 2004ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف رہی جس میں انھوں نے ایک ٹیسٹ میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

بلے بازی کے اعتبار سے کرس مارٹن ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش کے بعد دنیا کرکٹ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ والش 43 جب کہ مارٹن 36 بار کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےکوچ مائیک ہیسن نے مارٹن کو ایک عمدہ کھلاڑی اور انسان کے طور پر خراج تحسین پیش کیا۔
XS
SM
MD
LG