رسائی کے لنکس

سری لنکا کے 164 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ


سری لنکا کے 164 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ
سری لنکا کے 164 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

اس سے قبل اتوار کو پاکستان نے 282 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر جب اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو اُس کی پوری ٹیم 340 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی اور سری لنکا کو 73 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

سری لنکا نے میچ کی پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے اور اب اُس کی مجموعی برتری 237 رنز ہوگئی ہے جب کہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ پراناویتانہ 66 اور کوسالا چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان مصباح الحق اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری نہ بنا سکے اور89 رنز پر سراج رندیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

دیگر نمایاں پاکستانی بلے باز یونس خان اور اظہر علی تھے جنھوں نے بالترتیب 122 اور 53 رنز بنائے۔

سری لنکن باؤلر ویلیگیدارہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

XS
SM
MD
LG