رسائی کے لنکس

بین الاقوامی کرکٹ میں ایک نئے تہلکہ خیز فارمیٹ کا اضافہ


چھ ٹیموں پر مشتمل یہ نئے انداز کی T10 کرکٹ لیگ یا TLC اس ماہ 25 تاریخ سے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گی اور اس کا فائنل 24 دسمبر کو ہوگا۔

کرکٹ کے شائقین اب تک ٹیسٹ میچوں، 50/50 اوور کے ایک روزہ میچوں اور T20 میچوں سے مانوس رہے ہیں۔ تاہم اس ہفتے کرکٹ میچوں کی ایک نئی شکل متعارف کراد ی گئی ہے جو دس اوور کے میچوں پر مشتمل ہو گی۔

اس سلسلے میں دس دس اوور کی کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب منگل کے روز دوبئی میں منعقد ہوئی جس میں شاہد آفریدی، انظمام الحق، مصبح الحق اور ائن مورگن جیسے شہرہ آفاق سابق کرکٹر شریک ہوئے۔

چھ ٹیموں پر مشتمل یہ نئے انداز کی T10 کرکٹ لیگ یا TLC اس ماہ 25 تاریخ سے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گی اور اس کا فائنل 24 دسمبر کو ہوگا۔

لیگ میں شامل ٹیموں میں سے ایک پنجاب لیجنڈز ہے جس کے مالک پاکستان کے چیف سلیکٹر انظمام الحق اور انتظارالحق ہوں گے اور اس ٹیم کے سب سے نمایاں کھلاڑی پاکستان کے سابق کپتان مصبح الحق ہوں گے۔ دوسری ٹیم حبیب خان اور تاج الدین خان کی پختونز ہے جس کے کلیدی کھلاڑی شاہد آفریدی ہوں گے۔ مراٹھا اریبئنز ٹیم کے نمایاں کھلاڑی بھارت کے وریندر سہوگ ہیں۔ ان کے علاوہ چوتھی ٹیم بنگلہ ٹائگرز، پانچویں ٹیم کولمبو لائنز اور چھٹی ٹیم کیرالا کنگز ہے۔ ان چاروں ٹیموں کے نمایاں کھاڑیوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کولمبو لائنز اور بنگلہ ٹائگرز کا انتظام سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈکریں گے۔

TCL کے چیئرمین اور لیگ کے بانی شجیع الملک کا کہنا ہے کہ اس لیگ کے میچ 90 منٹ کے اندر ختم ہو جائیں گے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ کا یہ فارمیٹ بھی اسی انداز میں مقبولیت اختیار کرے گا جو T20 کے مقدر میں آئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ چھوٹے دورانیے کے یہ میچ بہت دلچسپ ہوں گے اور اُنہیں ان کا بے چینی سے انتظار ہے۔ مصبح الحق کا بھی کہنا تھا کہ وہ اس لیگ کے شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

XS
SM
MD
LG