رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں کپتان ولیمسن نے 61 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو میچ کے چوتھے روز پاکستان نے جیت کے لیے میزبان ٹیم کو 105 رنز کا ہدف دیا جسے اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی۔

چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 129 رنز سات کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کچھ ہی دیر بعد سہیل خان 40 رنزبنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

اسد شفیق سے بندھی امیدیں بھی اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ صرف 17 رنز بنا کر ہی واگنز کی گیند پر راوال کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

راحت علی صرف رنز بنا سکے جب کہ محمد یاسر چھ رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے اور پوری ٹیم اس اننگز میں 171 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں کپتان ولیمسن نے 61 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی ٹیم خصوصاً بلے بازوں کی کارکردگی اس میچ میں مایوس کن رہی اور سہیل خان واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے سب سے زیادہ 40 رنز اسکور کیے۔

سیریز کا دوسرا میچ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG