رسائی کے لنکس

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز ہفتہ سے شروع


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چند کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم میں شامل نہں ہیں جن میں خاص طور پر وہاب ریاض کی کمی کو کرکٹ مبصرین اہم قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز ہفتہ کو شروع ہورہی ہے اور 2017ء میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی تک رسائی کے لیے پاکستان کا یہ سیریز جیتنا بہت ضروری ہے۔

سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کےحوصلے تو بلند ہیں لیکن محدود اوورز کے کھیل کے اس فارمیٹ میں اسے کچھ چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔

چند کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہں ہیں جن میں خاص طور پر وہاب ریاض کی کمی کو کرکٹ مبصرین اہم قرار دے رہے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ دنیائے کرکٹ کے طویل القامت کھلاڑی فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی بھی ہوئی ہے۔

رواں سال پاکستانی ٹیم ایک روزہ میچوں کے شعبے میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے۔ عالمی کپ میں خراب پرفارمنس کے علاوہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین، صفر سے ون ڈے سیریز ہارنے سے ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

چھ سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے پر زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

کرکٹ کے معروف مبصر اور تجزیہ کار احتشام الحق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کا کہ ہفتہ سے شروع ہونے والی سیریز دونوں ٹیموں کے لیے ایک مشکل سیریز ہوگی۔

"خاص طور پر پاکستانی بلے بازوں کے لیے سری لنکا کے ماحول میں کھیلنا ایک امتحان ہوگا اور دیکھنا ہو گا کہ وہ کس طرح کی پرفامنس دیتے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم بھی مختلف تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اس کے لیے اس کے لیے بھی ایک ایک مشکل سیریز ہوگی۔"

اس سیریز کا پہلا میچ سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 142 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 81 اور سری لنکا نے 56 میں کامیابی حاصل کی۔ باقی بے نتیجہ رہے۔

XS
SM
MD
LG