رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے پہلا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا


آسٹریلیا نے پہلا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا
آسٹریلیا نے پہلا ایک روزہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا

برسبین میں کھیلا جانے والا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ وائٹ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 105رنز بنا کر میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے نمایا ں بلے باز کلارک تھے جو 58رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی طرف سے محمد آصف،محمد عامر،رانا نوید الحسن اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اوراس کی پوری ٹیم 49.4 میں 274بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابتدائی بلے باز سلمان بٹ نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 72رنز بنائے۔ کامران اکمل نے 34اور یونس خان نے 46رنز بنائے۔ کپتان محمد یوسف صرف دو رنز بنا کر بولنگر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

شاہد آفریدی گوکہ نصف سنچری نہ بنا سکے تاہم انھوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48رنز سکور کیے۔آسٹریلیا کی طر ف سے واٹسن نے چار اورمیک کے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بولنگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا اگلا میچ 24جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG