رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے ہرا دیا


وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 96 رنز بنا سکی۔

کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کھیلے جانے والے ایک میچ میں بدھ کو انگلینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے ہرا دیا۔

ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 111 رنز بنائے۔

پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ رضا حسن اور یاسر عرفات نے دو، دو جب کہ محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی طرف سے رائٹ 38 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا سکی۔ اس کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

انگلینڈ کی طرف سے برگز اور ڈرنباک نے تین، تین، براڈ نے دو اور پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ایک روز قبل ہو چکا ہے جہاں پہلے میچ میں میزبان سری لنکا نے زمبابوے کو 82 رنز سے شکست دی تھی۔
XS
SM
MD
LG