سری لنکا کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے اور اسے میزبان ٹیم پر 188 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پالی کیلے میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بدھ کو مہمان ٹیم نے 27 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔
اظہر علی 136 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ نے چار، فرنینڈو نے تین اور کلاسیکرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور 226 رنز کے جواب میں337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کو اپنی دوسری اننگز کے آغاز ہی میں توفیق عمر کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جو صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔