رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کے چھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز


نیوزی لینڈ کے چھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز
نیوزی لینڈ کے چھ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان و یلنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر246 رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔78 اسکور بنا نے والے راس ٹیلر نمایا ں بیٹسمین رہے ۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل وٹوری 38اوروکٹ کیپر ینگ 28رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کی طرف سے فاسٹ باؤلر عمر گل اور تنویر احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل نے پانچ کیچ کیے۔

پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG