رسائی کے لنکس

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی


پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

ڈھاکا میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 76 رنز سے ہرا کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو ، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ہفتہ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے عمر اکمل نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔ دوسرے نمایاں بلے باز شاہد آفریدی رہے جنہوں نے دو چھکوں اور تین چوکوں کے ساتھ 42 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے شفیع السلام اور روبیل الحسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن، عبدالرزاق اور الیاس سنی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 186 رنز بنا سکی۔ ناصر حسین نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی طرف سے عمر اکمل نے چار، محمد حفیظ نے دو اور سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا آخری ایک روزہ میچ چھ دسمبر کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG