رسائی کے لنکس

کرکٹ: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی


پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی
پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی

انگلینڈ کرکٹ اتھارٹی نے انگلینڈ کی ٹیم پر کھیل میں دھوکہ دہی کے الزامات لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے ، جِس میچ میں جمعے کے روز اُسے محدود اوروں سے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (اِی سی بی) کے چیرمین ڈیوڈ کولیرنے کہا کہ کوئی صفر کے برابر بھی ثبوت نہیں ہیں کہ کسی انگلش کھلاڑی پر کسی طرح کی کوئی چیز اثر انداز ہوئی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِی سی بی، پی سی بی کے چیرمین اعجاز بٹ سے معذرت طلب کر رہی ہے ورنہ وہ قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کرے گی۔

اتوار کو نئی دہلی کے این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بٹ نے کہا کہ اُنھیں پتہ چلا ہے کہ نامعلوم سٹے بازوں میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ جمعے کو لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ دانستہ طور پر ہارجانے کے لیے انگلینڈ کے کچھ کھلاڑیوں کو بڑی رقوم دی گئیں تھیں۔ اِی سی بی نے اِس بیان کو ‘ بالکل ہی غیر ذمہ دارانہ اور یکسر بے بنیاد ’ قرار دیا ہے۔

انگلینڈ نے جمعے کا میچ 23رنسوں سے ہارا تھا۔ پیر کے روزانگلینڈ کےکپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ ٹیم کو بٹ کے بیانات پر سخت غصہ اور ناراضگی ہے لیکن آخرِ کار اُنھوں نےبقیہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے ‘ بیسٹ آف فائیو سیریز’ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے۔ پاکستان نے لارڈز میں پیر کے روز کی محدود اووز کے مقابلے کو 38رنسوں سے جیتا اور اِس طرح سیریز دو دو سے برابر ہوگئ۔

پاکستان اور انگلینڈ بدھ کے روز ساؤتھ یمپٹن میں دورے کا فیصلہ کُن ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلیں گے، جو پاکستان کے لیے ہنگامی خیز رہا۔

بٹ کے بیانات سےقبل کرکٹ کا عالمی ادارہ، بین الاقوامی کرکٹ کونسل جمعے کی میچ میں پاکستان کی ٹیم کے اندر بد عنوانی کے بارے میں لگائے جانے والے نئے الزامات کی چھان بین کر رہا ہے۔ آئی سی سی نے کہا ہےکہ اُسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی بیٹنگ کے دوران سامنے آنے والے اسکورنگ کے چند انداز عمومی طور پر بالکل درست معلوم دیتے ہیں۔

تین ہفتے قبل شروع ہونے والے انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے خلاف بد عنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیں جِس میں ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ اور باؤلرز محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف‘ اسپاٹ فکسنگ’ کے الزامات شامل ہیں۔ کھلاڑیوں نے کسی طرح کی بدعنوانی کی تردید کی ہے ، اور اُن پر کسی جرم کا الزام نہیں لگایا گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ہے۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے علاوہ انگلینڈ اور پاکستان نے ایک ٹیسٹ سیریز اور ٹوینٹی ٹوینٹی میچ بھی کھیلے ہیں۔

XS
SM
MD
LG