رسائی کے لنکس

پہلا ٹی 20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کا ایک منظر۔ 31 اکتوبر 2018
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کا ایک منظر۔ 31 اکتوبر 2018

پاکستان نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ کو مقررہ 20 اوور میں 149 رنز بنانا تھے لیکن اس کی پوری ٹیم کوشش کے باوجود 2 رنز سے ہار گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اننگز کا آغاز پرجوش انداز میں نہیں ہوا کیوں کہ بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان دونوں اوپنر کوئی خاص یا بڑا اسکور نہ کر سکے۔ بابر 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک ہی رن بنا سکے۔

آصف علی اور حفیظ نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 45 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اس میں آصف علی کے 24 رنز شامل ہیں۔

سرفراز احمد نے 34 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم 14 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل، اش سوڈھی اور گرینڈہوم نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ گلین فلپس اور کولن منرو نے اوپننگ کی تاہم 50 رنز کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 12 رنز بنا کر حسن علی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کولن منرو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان کین ولیمسن کو عماد وسیم نے صرف 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کولن گرینڈہوم 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ روس ٹیلر 42 اور ٹم ساوتھی 5 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ کی۔

XS
SM
MD
LG