رسائی کے لنکس

پاکستانی ٹیم اسکاٹ لینڈ روانہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچوں کے بعد قومی ٹیم آئرلینڈ جائے گی جہاں اسے دو ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنا ہیں۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم منگل کو اسکاٹ لینڈ روانہ ہوگئی جہاں وہ 17 اور 19 مئی کو دو ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔

پاکستان کی ٹیم اس کے بعد آئرلینڈ کے خلاف دو میچ کھیلنے کے لیے روانہ ہوگی جو کہ 23 اور 26 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

بعد ازاں قومی ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے چھ جون سے شروع ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اس اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں کہ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں اور ان کےبقول اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG