رسائی کے لنکس

لارڈز ٹیسٹ ، پاکستان کی 75 رنز سے فتح


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے پہلی اننگز میں 339 اور دوسری اننگز میں 215 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کی جوابی اننگز کے طور پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 272 اور دوسری اننگز میں 207 رنز بنائے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے 75 رنز سے جیت لیا ہے ۔ جیت کی خوشی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پش اپس لگائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسی اننگز میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی حالانکہ اسے میچ جیتے نے کے 283 رنز بنانا تھے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 339 اور دوسری اننگز میں 215 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کی جوابی اننگز کے طور پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 272 اور دوسری اننگز میں 207 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسے پہلا نقصان کپتان الیسٹر کک کی وکٹ گنوانے پر ہوا جو صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے کھلاڑی ہیلز تھے جنہوں نے 16 رنز بنائے جب کہ روٹ 9، ونس 42 اور بیلنس 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی معین علی تھے جو دو رنز بنا سکے۔ ووکس نے 23، براڈ نے ایک ، بال نے تین رنز بنائے جبکہ اسٹیوفنز چار رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس اننگز میں راحت علی نے تین، عامر نے دو ،یاسر شاہ نے چار اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ پاکستان نےاپنی دوسری اننگز میں 215 رنز بنائےجس کے بعد پہلی اننگز کی 67 رنز کی برتری کو شامل کر کے حریف کے لیے 283 رنز کا ہدف مقرر ہوا۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز برطانوی بالرز کے سامنے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پہلی اننگز میں سنچر ی اسکور کرنے والے کپتان مصباح الحق دوسری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اسد شفیق 49 اور سرفراز احمد 45 رنز کے ساتھ اننگز میں نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے ووکس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح پہلے میچ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی۔ براڈ نے تین اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG