رسائی کے لنکس

پہلے ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط


جنوبی افریقہ کے کپتان گراہم اسمتھ
جنوبی افریقہ کے کپتان گراہم اسمتھ

پاکستان کو فتح کے لیے 480 رنز کا ہدف درکار ہے جب کہ ہفتہ کو اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سب سے کم اسکور 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 275 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ختم کردی اور پاکستان کو فتح کے لیے 480 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو جنوبی افریقہ نے اپنے اسکور 207 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا۔ ہاشم آملہ 74 اور ڈی ویلیئرز 103 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ایک روز قبل پاکستان کی پوری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سب سے کم اسکور 49 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 411 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔


ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل 2002 میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم 53 رنز بنا سکی تھی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے چھ رنز پر کھیل کا آغاز کیا لیکن جلد ہی نو کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔


اس کے بعد بھی کوئی پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ناصر جمشید نے دو رنز بنائے جب کہ یونس خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اظہر علی 13، کپتان مصباح الحق 12، اسد شفیق ایک جب کہ عمر گل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سیعد اجمل ایک، سرفراز احمد دو اور راحت علی کوئی رن نا بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے سٹئین نے چھ، فلینڈر اور کیلس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان ٹیم نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی باؤلروں نے حریف بلے بازوں کو آڑے ہاتھوں لیا مگر اس کے اپنے بلے باز بھی جنوبی افریقہ کے باؤلروں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
XS
SM
MD
LG