رسائی کے لنکس

چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ۔ فائل فوٹو
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ۔ فائل فوٹو

اس وقت 23 اووروں کا کھیل مکمل ہو چکا ہے جن میں سری لنکا نے 95 رنز بنائے ہیں اور اُس کے 5 کھلاڑی پیویلین لوٹ چکے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ جاری ہے۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا کے کپتان تھارنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس وقت 28 اووروں کا کھیل مکمل ہو چکا ہے جن میں سری لنکا نے 107 رنز بنائے ہیں اور اُس کے 7 کھلاڑی پیویلین لوٹ چکے ہیں۔ پہلی وکٹ صرف 2 رنز پر گری جب کپتان تھارنگا بغیر کوئی رنز بنائے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے تیز بالر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اُس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین ڈک ویلا نے تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی اورتین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ لیکن اس موقع پر وہ جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پرسنا کو شاداب خان نے بولڈ کیا۔ اُنہوں نے صرف 5 نرز بنائے۔ اگلے ہی گیند پر شاداب خان نے پریرا کو آؤٹ کر دیا۔ اُن کا کیچ بابر اعظم نے لیا۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین چندی مل تھے جو 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ سماراوکرما کو عماد وسیم نے کلین بولڈ کیا۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سری وردھنا تھے جنہیں حسن علی نے عثمان خان شنواری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

سیریز کا فیصلہ پہلے ہی پاکستان کے حق میں ہو چکا ہے۔ مسلسل ہار کو جیت میں بدلنے کی کوشش میں اس چوتھے میچ کیلئے سری لنکا نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ۔ کاپوگیدرا کی جگہ سماراوکرما کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے کیرئر کا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔ وینڈرسے کی جگہ سکوگے پرسنا کو موقع دیا گیا ہے اور چمیرا کی جگہ لکمل ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

پاکستان نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے رومان رئیس کی جگہ عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے کیرئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے اور اُن کی جگہ عماد وسیم ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گزشتہ میچ کے بعد رپورٹ کیا گیا تھا۔ تاہم وہ ٹیم میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG