رسائی کے لنکس

پی ایس ایل: پشاور نے اسلام آباد، کراچی نے لاہور کو شکت دے دی


اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل میں یہ دوسری لگاتا شکست تھی۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اس سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

پاکستان کے سپر لیگ کے جمعہ کو کھیلے گئے دو میچوں میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا کراچی کنگز کو جیت کے لیے نسبتاً آسان ہدف فراہم کیا۔

ٹیم میں شامل ویسٹ انڈین جارحانہ بلے باز کرس گیل قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے تین گیندوں پر تین حریف بلے بازوں کو چلتا کیا اور پی ایس ایل کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

کراچی کنگز نے 126 رنز کا ہدف سولہویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

اس میں سمنز کے 62 اور شکیب الحسن کے 51 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔ شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا لیکن پہلے میچ کی طرح اس میں بھی اسلام آباد کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن نظر آئی اور وہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 121 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمے کی طرف سے تمیم اقبال نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یہ ٹیم 24 رنز سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل میں یہ دوسری لگاتا شکست تھی۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اس سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG