رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی۔ فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی۔ فائل فوٹو

متعدد ویسٹ انڈین کھلاڑی بنگلہ دیش سوپر لیگ میں کھیل رہے ہیں اور اُن کی دستیابی یقینی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی اب بھی پاکستان میں سلامتی کی صورت حال سے سو فیصد مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا اس ماہ کا مجوزہ دورہ پاکستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کیا۔

اُنہوں نے اس منسوخی کی وجہ دورے کی تاریخوں کے دوران لاہور میں چھائے رہنے والے متوقع اسموگ کو قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ویسٹ انڈین کھلاڑی بنگلہ دیش سوپر لیگ میں کھیل رہے ہیں اور اُن کی دستیابی یقینی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کچھ کھلاڑی اب بھی پاکستان میں سلامتی کی صورت حال سے سو فیصد مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اس مجوزہ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے تھے جو تمام کے تما م لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے تھے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے لاہور میں اسموگ کے چھٹنے کے بارے میں یقین دہانی نہیں کرائی ہے ۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے بورڈ دورے کی نئی تاریخوں پر غور کر رہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ یہ دورہ اب مارچ 2018 میں منعقد ہو گا۔

XS
SM
MD
LG