رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کو شکست، دو ایک سے پاکستان کی برتری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کپتان مصباح کے شاندار 53 اور حفیظ کے 59 رنز؛ ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر، پاکیستان کی سیریز میں دو ایک سے برتری

اتوار کو سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کپتان مصباح نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کیے؛ جب کہ محمد حفیظ نے پانچ چوکے اور دو چھکے اسکور کرکے 59 رنز بنائے۔

اس سے قبل، ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنائے، اور اس طرح جیت کے لیے پاکستان کو 262رنز کا ہدف دیا تھا۔

بارش کے باعث پاکستان کو 31 اووروں میں 189 کا ہدف ملا، جو پاکستانی بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرکے آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان نے اتوار کو عمدہ کھیل پیش کرکے کرکٹ شائقین کے دل جیتے۔

ویسٹ انڈیز نے یہ اسکور 49اوورز میں حاصل کیا۔ میچ کی خاص بات مارلن سمیوئیلز کے ناقابلِ شکست 106رنز تھے۔

اب تک پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اس سے قبل، پاکستان نے اتوار کو سینٹ لوشیا میں سیریز کے چوتھے کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان جب کہ دوسرا ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا۔ سیریز کا تیسرا میچ برابر رہا۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جب کہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈیون اسمتھ کو کیورون پولاڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں خصوصاً باؤلروں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن دیگر دو میچوں میں مہمان ٹیم حریف کھلاڑوں کے خلاف جم کر نہیں کھیل پائی۔

اپنے دورے کے دوران، پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی انٹرنیشل کے دو میچ بھی کھیلیں گے۔
XS
SM
MD
LG