رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 230 رنز پر آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹیسٹ کریئر میں سات ہزار رنز مکمل کرنے والے یونس خان اس اننگزمیں اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں میزبان ٹیم کو اس پر 64 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

جمعرات کو ہرارے میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم نے اپنے اسکور 163 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا۔ کپتان مصباح الحق 33 رنز بنا کر وٹوری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد اسد شفیق اور پھر فوراً یونس خان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بلے باز مخالف باؤلروں کے سامنے بے بس نظر آئے اور ایک بعد ایک پویلین لوٹتے چلے گئے۔

ٹیسٹ کریئر میں سات ہزار رنز مکمل کرنے والے یونس خان اس اننگزمیں اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی طرف سے وٹوری نے پانچ، پنیانگارا نے تین اور چاتارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 294 رنز اسکور کیے تھے۔
XS
SM
MD
LG