رسائی کے لنکس

پہلا ٹی20: پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا


پاکستان کے ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز اسکور کیے اور 'مین آف دی میچ' قرار پائے۔

پاکستان نے ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 25 رنز سے شکست دیدی ہے۔

جمعے کو کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

جواباً زمبابوے کی ٹیم 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔

زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ووسی سباندا نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ انور علی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کے ابتدائی بلے باز احمد شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز اسکور کیے اور 'مین آف دی میچ' قرار پائے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی20 ہفتے کو ہرارے ہی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گی۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نسبتا کمزور تصور کی جاتی ہے اور اس لیے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس دورے میں مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری رہے گا۔
XS
SM
MD
LG