پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک تجربہ قرار دیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ہفتہ کو سری لنکا سے وطن واپس پہنچے ہیں۔
لاہور کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے شکست کی وجہ اپنے کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے لڑکوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔
دورہ سری لنکا میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر رہی جب کہ پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے تین، ایک اور ایک ،صفر سے جیتی۔