رسائی کے لنکس

کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان ترقی کر کے ڈی کی بجائے سی کیٹیگری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے چار مختلف درجنوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق تقریباً دو سال تک ٹیم کا حصہ نہ رہنے والے شعیب ملک کو کیٹیگری اے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ہفتہ کو پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق ایک سال کے لیے دیے جانے والے اس کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے میں چھ ، بی اور سی میں آٹھ، آٹھ اور ڈی میں پانچ کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی، سابق کپتان یونس خان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو کیٹیگری اے میں برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو ترقی دے کر سی سے کیٹیگری اے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

شعیب ملک کی رواں سال زمبابوے کے خلاف ہونے والی سیریز میں ٹیم میں واپسی ہوئی جس میں انھوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے بعد انھیں بھی کیٹیگری اے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر عمر گل جو کہ گھنٹے کے آپریشن کے بعد سے ابھی تک مکمل صحتیاب نہیں ہوئے ہیں، انھیں سنٹرل کنٹریکٹ کی پیش کش نہیں کی گئی ۔

فاسٹ باؤلر جنید خان اور سعید اجمل کو کیٹیگری اے سے بی میں جب کہ حارحانہ بلے باز عمر اکمل کو بی کی بجائے سی کیٹیگری پیش کی گئی ہے۔

طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان ترقی کر کے ڈی کی بجائے سی کیٹیگری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

چاروں کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کے فہرست درج ذیل ہے۔

کیٹیگری اے: مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی۔

کیٹیگری بی: احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی، سعید اجمل، سرفراز احمد، وہاب ریاض اور یاسر شاہ۔

کیٹیگری سی: انور علی، فواد عالم، حارث سہیل، محمد عمران، محمد عرفان، محمد رضوان، شان مسعود اور عمر اکمل۔

کیٹیگری ڈی: بابر اعظم، سمیع اسلم، صہیب مقصود، عمر امین اور ذوالفقار بابر۔

XS
SM
MD
LG