رسائی کے لنکس

آسڑیلوی کپتان کو جرمانے کا سامنا


آسڑیلوی کپتان کو جرمانے کا سامنا
آسڑیلوی کپتان کو جرمانے کا سامنا

عالمی کرکٹ کپ کے ایک میچ میں رن آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم میں واپسی پر مبینہ طور پر غصے میں ایک ٹی وی سیٹ کو نقصان پہنچانے کے جرم میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک ترجمان نے بدھ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے لیکن جرمانے کی نوعیت بتانے سے گریز کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنااگلا میچ کھیلنے کے لیے بدھ کو ناگپور پہنچے گی اور آئی سی سی رکی پونٹنگ کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی آمد کی منتظر ہے۔ ”ہمیں اس بارے میں اُس(پونٹنگ) سے بات کرنا ہو گی کیونکہ ہم نہیں جانتے کے وہ اس بارے میں کیا موقف اپناتے ہیں۔“

آسٹریلوی کپتان زمبابوے کے خلاف پیر کو احمد آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں رن آؤٹ ہو کر جب ڈریسنگ روم میں واپس پہنچے تو مبینہ طور پر غصے میں اُنھوں نے اپنا بلاوہا ں رکھے ٹی وی سیٹ پر دے مارا۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے شکایت ملنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس واقعہ کی اطلاع آئی سی سی کو دی تھی ۔

XS
SM
MD
LG