رسائی کے لنکس

وزیراعظم گیلانی کا شاہدآفریدی سے فون پر رابطہ


وزیراعظم گیلانی کا شاہدآفریدی سے فون پر رابطہ
وزیراعظم گیلانی کا شاہدآفریدی سے فون پر رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی کپتان شاہد آفریدی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے شاہد آفریدی کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے خلا ف جم کرکھیلیں ، ساری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم گیلانی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کوورلڈ کپ میں اب تک کی کارکردگی پرشاباشی دی۔،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بھارت آرہے ہیں۔جواب میں شاہد آفریدی نے وزیر اعظم سے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم کا ہرکھلاڑی کامیابی کیلئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔

XS
SM
MD
LG