رسائی کے لنکس

عالمی عدالت کو بٹ ، آصف اور عامر کی اپیلیں موصول


عالمی عدالت کو بٹ ، آصف اور عامر کی اپیلیں موصول
عالمی عدالت کو بٹ ، آصف اور عامر کی اپیلیں موصول

کھیلوں سے متعلق تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی بین الاقوامی عدالت نے کہا ہے کہ اُسے پاکستان کے اُن تین کھلاڑیوں کی اپیلیں موصول ہو گئی ہیں جن پرانگلینڈ کے خلاف ایک میچ میں ’اسپاٹ فکسنگ‘ کے جرم میں پابندی لگائی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی سے متعلق ایک ٹرِبیونل نے گزشتہ ماہ سٹے بازی کے الزامات کی اپنی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو بالترتیب دس ، سات اور پانچ سال تک کسی بھی سطح کی کرکٹ نہ کھیلنے کی سزا سنائی تھی۔

سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے کہا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے ان سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کی ہیں اور اب ان کی سماعت کے لیے تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔

تینوں کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ اُنھوں نے سٹے بازوں سے بھاری رقوم وصول کرکے گزشتہ سال اگست میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مخصو ص اوقات میں جان بوجھ کر نو بالیں کرائی تھیں جسے ”اسپاٹ فکسنگ“ کہا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کے ٹرِبیونل نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر بٹ، آصف اور عامر پر کرکٹ کھیلنے کی پابند ی لگائی تھی۔

XS
SM
MD
LG