رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف سینچری نے سالگرہ کا مزہ دوبالاکردیا:راس ٹیلر


پاکستان کے خلاف سینچری نے سالگرہ کا مزہ دوبالاکردیا:راس ٹیلر
پاکستان کے خلاف سینچری نے سالگرہ کا مزہ دوبالاکردیا:راس ٹیلر

پاکستان کے خلاف 110رنز کی شاندار برتری حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادار کرنے والے نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ دو سال سے زائد عرصے کے بعد شاندار بیٹنگ اور سینچری نے ان کی سالگرہ کا مزہ دوبالا کردیا۔

منگل کو جب وہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ کھیل رہے تھے تو ان کی ستائیسویں سالگرہ تھی اور ٹیلر نے اس میچ میں سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 131رنز بنائے جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

ٹیلر کا کہنا تھا کہ وہ اڑھائی سال سے اچھی کارکردگی نہ دکھاسکنے پر جہاں خود اضطراب کا شکار تھے وہیں کئی دوسرے لوگ بھی غالباً پریشان تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی ماہ سے اچھے کھیل کی کوشش کرررہے تھے۔”میں نہیں سمجھتا کہ شروع کی 60,70گیندیں میں نے بہت اچھی کھیلیں ہاں مگر آخری 20سے 25گیندیں ایسی تھیں جو یاد رکھی جانے والی ہیں“۔

پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کے آغاز پر ہی وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں دو کیچ چھوڑے جانے کے بعد راس ٹیلر نے محتاط انداز سے اپنی بلے بازی کے جوہر دکھانا شروع کیے ۔ مگرجب 46اوورز میں 217رنز پر نیوزی لینڈ کے سات کھلاڑی آوٴٹ ہوچکے تھے تو راس ٹیلر نے شعیب اختر سمیت دیگر پاکستانی باؤلروں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ان آخری چار اوورز میں باؤلروں کے خلاف موجودہ دور میں تباہ کن بلے بازی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب صرف 24گیندوں پر 92اسکور کیے گئے۔

ٹیلر نے شعیب اختر کی طرف سے کرائے جانے والے سینتالیسویں اوور میں 28اور عبدالرزاق کی طرف سے کرائے جانے والے اگلے اوور میں 30رنز بنائے۔

XS
SM
MD
LG