رسائی کے لنکس

چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی ایک رن سے فتح


چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی ایک رن سے فتح
چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی ایک رن سے فتح

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میزبان ٹیم نے ڈک ورتھ اینڈ لیوس میتھڈ کے تحت پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی۔

پیر کے روز ویسٹ انڈین شہر بارباڈوس میں ہونےو الے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

ابتدائی بلے باز محمد حفیظ نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ اسد شفیق 71 رنز بنا سکے۔

پاکستان کو میچ کے آخری پانچ اوورز میں صرف 29 رنز کے عوض پانچ وکٹوں سے محروم ہونا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیشو نے 3 جبکہ براوو اور روچ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

یہ میچ بارش کے باعث متاثر ہوا، پاکستان کی اننگز کے دوران دو مرتبہ میچ روکنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کے آغاز سےقبل بھی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میزبان ٹیم کو 39 اوورز میں 223 رنز کا ہدف ملا۔ جب دوسری مرتبہ اننگز کے دوران بارش شروع ہوئی تو ڈک ورتھ اینڈ لیوس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو ایک رن سے برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان پانچ ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز 0-3 سے پہلے ہی جیت چکا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 5 مئی کو گویانا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلیں گی۔

XS
SM
MD
LG