رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، اعداد و شمار


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں بابراعظم وکٹ پر ہیں جب کہ وکٹ کے پیچھے نیوزی لینڈ کے وکٹ کپیر ٹام لیتھم کھڑے ہیں۔ 9 نومبر 2019
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں بابراعظم وکٹ پر ہیں جب کہ وکٹ کے پیچھے نیوزی لینڈ کے وکٹ کپیر ٹام لیتھم کھڑے ہیں۔ 9 نومبر 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا ساتواں میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیل رہی ہے۔ اب تک پاکستان کے 6 میچوں میں 5 اور نیوزی لینڈ کے 6 میچوں میں 11 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 106 ون ڈے انٹرنیشنل ہو چکے ہیں۔ پاکستان 54 اور نیوزی لینڈ 48 میچ جیتا ہے۔ ایک میچ ٹائی ہوا جب کہ 3 میچ نامکمل رہے تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری 14 مقابلوں میں پاکستان صرف ایک جیت سکا ہے۔

انگلینڈ میں دونوں ٹیمیں 4 بار سامنا کر چکی ہیں۔ ان میں 3 میچ پاکستان نے جیتے اور صرف ایک میں شکست کھائی۔ ورلڈ کپ میں 8 مقابلے ہو چکے ہیں جن میں پاکستان 6 جیتا اور دو میں ناکامی ہوئی۔ سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف 8 میچوں میں قیادت کر چکے ہیں اور صرف ایک میچ جیتے ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستان 922 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکا ہے جن میں 481 میں فتح اور 413 میں شکست ہوئی۔ 8 میچ ٹائی ہوئے جب کہ 20 نامکمل رہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی سرزمین پر 87 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں 35 میں کامیابی جب کہ 50 میں شکست ہوئی۔ 2 میچ نامکمل رہے تھے۔

برمنگھم میں پاکستان کرکٹ ٹیم 13 میچ کھیل چکی ہے جن میں 5 کامیابیاں ملی ہیں۔ یہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ ہو گا۔ ورلڈ کپ 1983 میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 52 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پاکستان 76 میچ کھیل چکا ہے جن میں 42 میں کامیابی اور 32 میں ناکامی ہوئی۔ 2 مقابلے مکمل نہیں ہو سکے۔

سرفراز احمد اب تک 45 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں 23 میچ انھوں نے جیتے ہیں اور 20 ہارے ہیں۔ 2 میچ مکمل نہیں ہوئے۔

بدھ کو میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

XS
SM
MD
LG