رسائی کے لنکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے قانون ساز بھی پرامید

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے قانون ساز بھی پرعزم
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:52 0:00

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے قانون ساز بھی پرعزم

کرکٹ کے دیگر متوالوں کی طرح پاکستانی قانون ساز بھی اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے نہ صرف دعا گو ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کوئی بھی "معجزہ" دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ "کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء" 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے جس میں 14 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین اس مقابلے میں خصوصاً اس میں ہونے والے قومی ٹیم کے پہلے میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیل رہا ہے جس سے اسے 2011ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرکٹ کے دیگر متوالوں کی طرح پاکستانی قانون ساز بھی اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے نہ صرف دعا گو ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کوئی بھی "معجزہ" دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ ان مقابلوں کو اسی اہتمام سے دیکھیں گے جس طرح ملک کے باقی کرکٹ شائقین۔

XS
SM
MD
LG