رسائی کے لنکس

امارات کے خلاف بھارت کی آسان فتح

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہفتہ کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس بلے باز بھارتی باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 31.3 اوورز میں صرف 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کے پول بی کے ایک میچ میں متحدہ عرب امارات کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ہفتہ کو پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس بلے باز بھارتی باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 31.3 اوورز میں صرف 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے چار امارتی کھلاڑیوں کو محض 25 رنز کے عوض پویلین کی راہ دکھائی۔ جدیجہ اور یادوو نے دو، دو جب کہ کمار اور شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

امارات کی طرف سے شائمان انور 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت نے 103 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے اس میگا ایونٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔

روہت شرما نے 57 اور ویرات کوہلی نے 33 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی جب کہ شیکھر دھوون 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG