رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے ہرا دیا


ویسٹ انڈیز تمام کوشش کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز ہی بناسکا اور یوں یہ میچ صرف 15 رنز سے ہار گیا ۔ نرس نے آخری کھلاڑی کے طور پر 15 رنز اسکور کئے جبکہ اوشان تھومس کوئی رن نہیں بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا کے خلاف ٹرینٹ برج ٹانگھم میں ہونے والا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا دس واں میچ 15 رنز سے ہار گیا۔

اسے ویسٹ انڈیز کی طرف سے ملنے والے 289 رنز کے ہدف کو حاصل کرنا تھا لیکن کوششوں کے باوجود ویسٹ انڈیز اس میں ناکام رہا اور یوں آسٹریلیا یہ میچ جیت گیا ۔ ویسٹ انڈیز تمام کوشش کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز ہی بناسکا۔

گرس گیل اور ایون لیوئس نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کی شروعات کی۔ گیل نے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے لیکن اسی دوران اسٹارک ان کی وکٹ لے اڑے جبکہ دوسری جانب ایون لیوئس کی پرفارمنس ایک رن تک ہی محدود رہی۔ ان کی وکٹ کومنس نے لی۔

ایون پورن کو زامپا نے 40 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ شمرون ہیٹمیئر 21 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

جیسن ہولڈر اور پہلے سے کریز پر موجود شے ہوپ کا ساتھ دینے کے لئے چھٹی وکٹ کے طور پر کریز پر آئے اور اچھے شارٹس کھیلنے کے ساتھ ساتھ اسکور کو بھی آگے بڑھانے میں ہوپ کا بھرپور ساتھ دیا۔

تاہم شے ہوپ 68 رنز سے زیادہ کا اسکور نہ کرسکے اور کومنس نے انہیں عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ یوں آسٹریلیا کو پانچویں وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔ ان کی جگہ آندرے رسل نے لی۔

رسل کو اپنے رنز کا کھاتا کھولنے میں کافی دیر انتظار کرنا پڑا تاہم وہ جب بالر کے سامنے آئے تو دوسری بال پر ہی چھکا جڑ دیا ۔ انہوں نے رنز بنانے میں تیزی دکھائی اور ایک اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں میکسوئل کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔

رسل کی جگہ کارلوس بریتھ ویٹ کھیلنے آئے۔ انہوں نے 16 رنز کا اضافہ کیا لیکن اسٹارک نے انہیں مزید کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

اسٹارک ہی ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ انہیں نے جیسن ہولڑر کو 51 رنز پر آؤٹ کردیا۔ نئے آنے والے کھلاڑی کوٹریل اور نرس تھے لیکن کوٹریل نویں وکٹ کے روپ میں صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ بھی اسٹارک نے لی۔ اوشان تھومس دسویں اور آخری کھلاڑی تھے۔

ویسٹ انڈیز تمام کوشش کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز ہی بناسکا اور یوں یہ میچ صرف 15 رنز سے ہار گیا ۔ نرس نے آخری کھلاڑی کے طور پر 15 رنز اسکور کئے جبکہ اوشان تھومس کوئی رن نہیں بنا سکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بالر اسٹارک رہے جنہوں نے 5 وکٹس حاصل کئے جبکہ کومنس نے دو اور زمپا نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا 288 رنز پر آؤٹ
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ سے قبل آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے۔ وارنر صرف 3 اور فنچ 6 رنز بناکر اوشان تھومس کی بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ وارنر کی وکٹ شیلڈن کوٹریل نے لی تھی۔

آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی عثمان خواجہ تھے جنہوں نے 19 بالوں پر 13 رنز بنائے۔ ان کے بعد گلین میکسویل آؤٹ ہوئے لیکن وہ کوئی بھی رن اسکور نہ کرسکے۔

اسٹیون اسمتھ نے اپنی ٹیم کے لئے اسکور میں 79 رنز جوڑے جو باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں بننے والے رنز کے مقابلے میں دوسرا بڑا اسکور تھا۔

آسٹریلیا کو میکسویل سے وابستہ امیدیں آج پوری نہ ہوسکیں کیوں کہ وہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مارکس اسٹوائنس 19 اور ایلکس 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ناتھ کولٹر۔نائل نے اسٹیون اسمتھ کے مل کر اسکور 249 رنز تک پہنچایا لیکن تبھی اسٹیون اسمتھ 73 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ادھر ناتھ کولٹر۔نائل کا قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور وہ سنچری بنانے سے رہ گئے۔ ان کا اسکور 92 رنز تھا جو اس اننگز کا سب سے بڑا اسکور رہا۔

ان کے بعد کھیلنے والوں میں پیٹ کومنس نے 2 اور مچل اسٹارک نے 8رنز بنائے ۔ اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49اوورز میں 288رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےکارلوس بریتھ ویٹ نے 3 اوشان تھومس، کوٹریل اور آندرے رسل نے دو ، دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلین ٹیم : آرون فنچ، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنیس، ایلکس کیرے، پیٹ کومنس، ناتھ کولٹر۔نائل، مچل اسٹارک اور ایڈم زامپا۔

ویسٹ انڈین ٹیم : جیسن ہولڈر، کرس گیل، شے ہوپ، ایون لیوئس، شمرون ہیٹمیئر، نکولس پورن، آندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل، اوشان تھومس

XS
SM
MD
LG